کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاٹھیاں مار کر اور پتھراو سے 7 پولیس اہلکار زخمی ہکر دیئے ۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے 25 کارکنوں کو گرفتار کر لیا، پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے دیگر کارکنوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا نے بتایا ہے کہ کراچی میں بلا اجازت ریلی نکالنے ، ریڈ زون میں پولیس پر حملہ کرنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنےوالے افراد کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئےجائیں گے۔
تین تلوار کراچی پر اتوار کے روز پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بلا اجازت اجتماع کرنے کی کوشش کی تو ان کو روکنے والی پولیس کی نفری بہت تھوڑی تھی۔پتھراؤ میں ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض شدید زخمی ہوئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے روکنے والے پولیس اہلکاروں پر تشدد شروع کیا تو کئی خاتون پولیس اہلکار بھی اس تشدد کی زد میں آئیں۔ ایک خاتون اہلکار ڈنڈے لگنے سے بے ہوش ہو گئیں۔ جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔