گوگل میپس کو پٹرول کی بچت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے؟جانیے

گوگل میپس کو پٹرول کی بچت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل میپس کا استعمال اکثر لوگ منزل پر پہنچنے یا راستے میں ٹریفک کی روانی کیلئے کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل میپس کو پٹرول کی بچت کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟

 جی ہاں واقعی گوگل میپس سے صرف راستہ جاننا ہی ممکن نہیں بلکہ سفر کے دوران پیٹرول کی بچت کے لیے بھی یہ سروس مددگار ثابت ہو سکتی ہے، یہ فیچر تو کافی عرصے سے صارفین کو دستیاب ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ بہت کم افراد کو اس کا علم ہے۔

 ایکو فرینڈلی روٹین نامی  یہ فیچر سفر کے دوران صارفین کو گاڑی کا ایندھن بچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے،مگر اس فیچر کو صارف کو خود ان انیبل (enable) کرنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔

 یہ فیچر گاڑی کے انجن اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ایندھن کے استعمال کا تخمینہ لگاتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ یہ فیچر صارفین کو رئیل ٹائم ٹریفک، سڑک کی حالت اور دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرکے بہترین راستہ بھی تجویز کرتا ہے، تاکہ وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوسکے۔

 یہی وجہ ہے کہ اس میں تجویز کیا گیا راستہ کئی بار تیز ترین روٹ سے مختلف ہوتا ہے،جب یہ فیچر ٹرن آف ہوتا ہے تو گوگل میپس کی جانب سے تیز ترین روٹ کی تلاش میں معاونت فراہم کی جاتی ہے جبکہ گاڑی یا ایندھن کو مدنظر نہیں رکھا جاتا،مگر اس فیچر کے تحت ایندھن کی بچت کے لیے بہترین راستوں کو سبز پتے کے لوگو (logo) سے ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔

 فیچر کو ان ایبل کرنے کا طریقہ
اپنے فون میں گوگل میپس کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں،سیٹنگز میں نیوی گیشن کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں روٹ آپشنز پر کلک کریں،روٹ آپشنز میں Prefer fuel-efficient routes پر کلک کرکے eco-friendly routing کو ان ایبل کر دیں،اس کے بعد اگلے پیج پر انجن ٹائپ کا انتخاب کریں۔

 ایندھن کی بچت کیسے کریں؟
فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد گوگل میپس میں اپنی منزل کو سرچ کرکے ڈائریکشنز پر کلک کریں،اس کے بعد swipe up کرکے چینج انجن ٹائپ آپشن کو تلاش کریں،گاڑی کے انجن جیسے پیٹرول، ڈیزل، ہائیبرڈ یا الیکٹرک کا انتخاب کریں،اگر آپ انجن ٹائپ کا انتخاب نہیں کرتے تو ایپ کی جانب سے بائی ڈیفالٹ پیٹرول انجن کو مدنظر رکھ تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔