ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز رفتار کار نہر میں جا گری،حادثے میں زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا

تیز رفتار کار نہر میں جا گری،حادثے میں زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)مصطفی ٹاؤن تھانہ کی حدود میں ٹریفک حادثہ، حادثے کے نتیجے میں زخمی  نوجوان چل بسا۔
 پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کینال گری،حادثہ میں 19 سالہ عامر اعجاز زخمی ہوا،عامر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم عامر اعجاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس نے قانونی کارروائی کے لئے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

 واضح رہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں سڑکوں کی خستہ حالی، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف وزری، اوور ٹیکنگ، اشارہ توڑنا، غیر تربیت یافتہ ڈرائیور، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، نو عمری میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ، بریک کا فیل ہو جانا اور زائد المیعاد ٹائروں کا استعمال شامل ہیں۔

اگر قانونی تقاضوں کے مطابق ڈرائیونگ کی جا ئےتو حادثات میں بڑی حد تک کمی آ سکتی ہے۔