ارباز خان: لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 148 میں پی ٹی آئی کی کارکن آزاد امیدوار صبا دیوان اپنی انتخابی مہم کے لئے ڈور ٹو ڈور جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ سترہ اٹھارہ یونین کونسلوں میں مہم چلا رہی ہیں، ہر جگہ انہیں بہت اچھا رسپانس دیا جا رہا ہےاور لوگ بہت خوشی کے ساتھ ان کا استقبال کر رہے ہیں۔
ہفتہ کے روز چاہ میراں کی یوسی 42 میں پی ٹی آئی کی امیدوار برائے پی پی 148 صباء دیوان نے ڈور ٹو ڈورمہم کے لئے وزٹ کیا۔ امیدوار برائے این اے 118 عالیہ حمزہ ملک کی بیٹی عشال حمزہ نے بھی انتخابی مہم میں شرکت کی۔پی ٹی آئی سیاسی کارکنان نے گھر گھر اپنا پیغام پہنچایااور سٹیکر اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر صباء دیوان کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں ہمیں ووٹ ملے گا۔