ویب ڈیسک: عمران خان کے آصف علی زرداری پر سنگین الزامات کے باعث جیالے نے پی ٹی آئی رہنماکیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی حیدرآباد کے رہنما کی جانب سے بلدیہ تھانے میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے ، درخواست پیپلز پارٹی رہنما پی ایس 66 حیدرآباد کے انفارمیشن سیکرٹری ندیم جتوئی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بغیر ثبوت کے آصف زرداری کے خلاف سنگین الزامات لگائے، الزامات کے ذریعے آصف زرداری کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ،
عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں کہ کس کے کہنے پر انہوں نے الزامات لگائے۔