ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جاوید آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی جس میں انہوں نے زلمی اور سعودی کرکٹ ٹیم کے درمیان مقابلے کے امکان پر بات چیت کی۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ جلد پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کا دورہ کرے گی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کی بھی دعوت دی۔
Mr. Javed Afridi, Chairman PZ met Prince Saud Bin Mishal, Chairman Saudi Cricket Federation & discussed possible avenues of partnership to promote???? in ????????.@JAfridi10 presented #ZalmiDeluxe Official Zalmi Shirt to Prince Saud & invited him to ???????? for #HBLPSL8#Zalmi #YellowStorm pic.twitter.com/DySC1rHPOu
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) January 27, 2023
پشاور زلمی نے اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جاوید آفریدی نے شہزادہ سعود بن مشعل کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی شہزادے کو پی ایس ایل دیکھنے کے لیے زلمی کی ٹی شرٹ بھی بطور تحفہ پیش کی۔