وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کا پولیس شہداء کے بچوں کیلئے احسن قدم

وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کا پولیس شہداء کے بچوں کیلئے احسن قدم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عوام کیلئے قربانیاں دینے والے پولیس شہداء کے بچوں کی آواز بن گئے۔نگران وزیر اعلی محسن نقو ی کا پولیس شہداء کے بچوں کی محکمانہ بھرتی کے طریقہ کار کو آسان بنا نے کا حکم دے دیا۔

اوپن میرٹ پر آنے والے پولیس شہداء کے بچوں کو محکمانہ بھرتی کے دوران 10 اضافی نمبر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سے آئی جی اور سی سی پی او لاہور کی ملاقات ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس شہداء کے بچوں کو محکمانہ بھرتی کیلئے رولز کو مزید آسان کیا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متعلقہ ضلع میں سیٹ دستیاب نہ ہونے پر شہداء کے بچوں کو کسی اور ضلع میں بھرتی کیا جا سکے گا۔ نگران وزیراعلی نے فرض کی راہ اور سماج دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے معذور ہو جانیوالے بہادر غازیوں کے مالی پیکیج میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات تیار کرکے ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی شہداء کے خاندانوں کے زیرالتواء مالی امداد کے کیسوں کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے بچوں کے متعلقہ اضلاع کے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے پالیسی وضع کی جائیگی۔
 

Ansa Awais

Content Writer