محکمہ موسمیات کی دو روز بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی دو روز بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہوریئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔ 

دھوپ نکلنے سے سردی کی شدت میں کمی آگئی ہے، شہر کا   کم سے کم درجہ حرارت 4  اور زیادہ سےزیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کا  موسم سرد اور خشک ، مطلع ابر آلود رہے گا تاہم اتوار اور پیر کے روز بارش متوقع ہے۔

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں برفباری اور بارش کا دوسرا اسپیل شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، مستونگ اور چمن میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومت سمیت مستونگ، قلات، مسلم باغ اور کان مہترزئی میں پہاڑوں پر برف بھی پڑی. شمالی بلوچستان میں برفباری اور موسم کا لطف اٹھانے کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد زیارت اور کوئٹہ میں موجود ہے۔

 دوسری جانب لاہور آلودگی کے اعتبار سے پھر پہلے نمبر پر آ گیا،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 216ریکارڈ کی گئی، شاہدرہ 334، کوٹ لکھپت میں 277،فیز 8 ڈی ایچ اے259 ،عمر بلاک اقبال ٹاؤن 252،کینال بنک پرآلودگی کی شرح 234 ریکارڈ کی گئی۔