آئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

آئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےآئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست   30 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردی ،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی سابق آئی جی میاں فاروق نذیر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اس کیس میں پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے، پنجاب حکومت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پراعتراض کر رکھا ہے، سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے موجودہ آئی جی جیل ملک مبشر کی تعیناتی چیلنج کررکھی ہے، درخواست میں پنجاب حکومت بذریعہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور ملک مبشراحمد خان کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواستگزارگریڈ 21 کا واحد افسراور آئی جی جیل رینک کا افسر ہے، اور پہلے بھی آئی جی جیل رہ چکا ہے، آئی جی جیل کا عہدہ گریڈ اکیس کا ہے، گریڈ21 کےعہدے پرگریڈ 20 کے افسرملک مبشراحمد خان کو تعینات کیا گیا ۔