ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

Lahore
کیپشن: Army Chief General qamar javed bajwa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ،  آرمی چیف کو فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر لمز، ایف سی یو، یو ای ٹی، ایل ایس ای، پی یو اور جی سی یو کے وائس چانسلرز، فیکلٹی اور طلبہ سے بات چیت کی۔ آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہریوں کی تیاری میں تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ماحولیات کے شعبوں میں انسانی ترقی کی اشد ضرورت ہے، غلط معلومات پھیلانے سے پرسیپشن مینجمنٹ متاثر ہو رہی ہے، غلط معلومات سے ریاست کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے۔ آرمی چیف نے ڈس انفارمیشن مہم کا مقابلہ کرنے اور دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔  اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی موجود تھے۔