این سی او سی کا پی ایس ایل سیزن 7 کے حوالے سے اہم فیصلہ

Decision of NCOC regarding PSL Season 7
کیپشن: NCOC (PSL 7)
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل سیزن 7 کے حوالے سے این سی او سی کا فیصلہ، بارہ سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔پی سی بی کے مطابق بارہ سے زائد افرادویکسین کارڈ دکھا کر کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل سیزن 7) کا میلہ کراچی میں جاری ہے، گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میں ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ آج ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین مقابلہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وار کے پیش نظر این سی او سی نے پی ایس ایل سیزن 7 کے میچز دیکھنے والوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا۔ این سی او سی نے 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔پی سی بی کے مطابق 12سے زائد افرادویکسین کارڈ دکھا کر کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں تماشائیوں کے داخلے کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا،این سی او سی نے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں صرف 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دینے کی منظوری دی تھی۔

فیصلے کے مطابق  تقریباً 8000 شائقین کو گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت ہوگی تاہم ان تمام تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر سٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنائےگئے  ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer