وزارت دفاع کی نیوی سیلنگ کلب اور فارمز فیصلے کے خلاف اپیل دائر

islamabad high court
کیپشن: high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیوی سیلنگ کلب اور فارمز فیصلے کیخلاف وزارت دفاع کی انٹراکورٹ اپیل دائر،رجسٹرار آفس نے انٹراکورٹ اپیل میں اعتراض داخل کردیا۔

اپیل میں چیف جسسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ فیصلے میں نیوی اور مسلح افواج کےخلاف ڈیکلریشن کالعدم قرار دی جائیں،وزیر اعظم کی1992 کی ہدایات پر واٹر سپورٹس سنٹر کی سہولت قائم کی،آئین میں واضح طور پر یہ بھی نہیں لکھا کہ وطن کی حفاظت میں جان دینی ہے۔

دائر  اپیل میں کہا گیا کہ آئین وطن کے دفاع کا کہتا ہے لیکن اپنی جان دینے یا دشمن کی جان لینے کا نہیں،آئین میں یہ نہیں لکھا پھر بھی وطن کی دفاع میں جان دیتے بھی ہیں لیتے بھی ہیں،کیا سپاہی واپس آ جایا کریں کہ آئین سے انحراف کئے بغیر دفاع ممکن نہیں تھا؟فیصلے میں دی گئی ڈیکلیریشنز مورال میں کمی کا سبب بنی ہیں۔ 

اپیل  میں مزید کہا گیا کہ سنگل بینچ کے 7 جنوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ، چیف جسٹس نے نیوی سیلنگ کلب گرانے اور فارمز کا قبضہ سی ڈی اے کو لینے کی ہدایت کی تھی۔رجسٹرار آفس نے انٹراکورٹ اپیل پر اعتراض عائد کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer