(ویب ڈیسک) کورونا انفیکشن سے متاثرہ بھارت کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت میں بہتری، ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لتا منگیشکر کی صحت میں بہتری سے متعلق اطلاع ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے دی۔سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق لتا منگیشکراس وقت ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ بالی وڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشر کو کووڈ 19 سے متاثر ہونے پر بگڑتی صورتحال کے بعد 11 جنوری کو ممبئی کے معروف بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہیں نمونیا کی بھی شکایت تھی۔