(درنایاب)واسا حکام کی گٹروں کے ڈھکن چوروں کے خلاف کارروائی ، مزنگ سب ڈویژن سے مین ہول ڈھکن اور رنگ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ایس ڈی او کی مدعیت میں ڈھکن چوروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کروا دی گئی ہے ۔ واسا حکام کے مطابق ڈھکن چوری سے کھلا مین ہول کسی بھی وقت انسانی جان کے ضیاع یا کسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈی ایم ڈی آپریشنز محمد غفران کا کہنا ہے کہ کسی بھی مین ہول کے ڈھکن کی چوری یا ٹوٹے ہونے کی صورت میں واسا لاہور کے ٹال فری نمبر 1334، واٹس ایپ 03341334470، واسا لاہور کی موبائل ایپ، فیس بک یا ٹوئٹر سے اطلاع دیں۔