راؤدلشاد : محکمہ سوشل ویلفیئر کا بڑا اقدام ۔ پنجاب کے یتیم اور نادارنوجوانوں کے لیے یوتھ ہاؤسز بنانے کا فیصلہ۔ 18 تا 30 سال کے یتیم اور نادارنوجوان رہائش رکھ سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور سمیت 6 شہروں میں یوتھ ہاؤسز بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ان یوتھ ہاؤسز میں 18 سال سے 30 سال تک یتیم اور نادار نوجوانوں کو رہائش دی جائے گی۔ ڈائرکٹرجنرل سوشل ویلفئیرپنجاب مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی،، بہاولپور اور ڈی جی خان میں یوتھ ہاؤسز کا منصوبہ تیار کرلیا۔ کاشانہ اور یتیم خانوں سے 18 سال کی عمر میں فارغ ہونے والےنوجوان بارہ سال تک ان یوتھ ہاؤسز میں رہائش رکھ سکیں گے ۔ اس سے پہلے یتیم و بے سہارا نوجوانوں کے لیے 18 سال کی عمر کے بعد کوئی بندوبست نہیں تھا جبکہ ان یوتھ ہاؤسز کے مکین یتیم نوجوان شادی، ملازمت اور کاروبار کرنے کی صورت میں یوتھ ہاؤس کی رہائش چھوڑسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ ہاؤسزکی تعمیر کا پراجیکٹ آئندہ مالی سال میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں رکھا جائے گا۔