ویب ڈیسک : فیکٹری ایریا کے علاقے میں کار کی ٹکر سے ایک لڑکی جاں بحق، ایک زخمی ہوگئی، دونوں خواتین روڈ کراس کررہی تھیں کہ تیز رفتار کار ٹکرا گئی
پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں تیز رفتار کار روڈ کراس کرنے والی 23سالہ رابعہ اور 26سالہ حریم سے ٹکرا گئی، ریسکیونے دونوں خواتین کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا، 23سالہ رابعہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی،جبکہ دوسری خاتون حریم کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ جبکہ نامعلوم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور کار ڈرائیور کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔