ایف آئی اے میں جونیئر افسروں پر نوازشات

ایف آئی اے میں جونیئر افسروں پر نوازشات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف آئی اے میں جونیئر افسروں پر نوازشات جبکہ سینئر افسران کو گھڈے لائن لگایا جانے لگا، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 70 سیٹیں عرصہ دراز سے خالی، سنیارٹی لسٹ میں ایک سو ستائیس نمبر پر آنے والے جونیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان ہیں۔   

ایف آئی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی ستاون اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پندرہ سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں جن کی جگہ جونیئر افسران کو نوازا گیا اور بڑے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں پروموشن نہ ہونے سے افسران میں بددلی پھیلنے لگی ہے۔ لاہور سمیت ایف آئی اے کے متعدد دفاتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر کی سیٹوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

سنیارٹی لسٹ میں ایک سو ستائیسویں نمبر پر آنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان ہیں۔ ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقیاں وزارت داخلہ کی جانب سے کی جاتی ہیں جس کے لیے متعدد بار پروموشن کیسز وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے لیکن ان پر عملدرآمد نہ ہوا جس سے افسروں میں بددلی پھیلتی جارہی ہے۔