بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد

بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت نے پتنگ بازی سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی، آرڈیننس 2001 کی دفعات کے تحت پتنگ بازی کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بسنت کے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے اب باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ پنجاب بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں بسنت منانے سے متعلق تیاریوں کی رپورٹ تھی۔ کچھ افراد فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانا چاہتے تھے۔ پنجاب حکومت ایکشن لیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

ادھر نشتر کالونی میں ایک اور نوجوان قاتل ڈور کی زد میں آگیا، ڈور پھرنے کا واقعہ آشیانہ روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار نوید جارہا تھا کہ اچانک اس کے گلے پر ڈور پھر گئی۔ نوید خون میں لت پت ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں نوید کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ 4 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ڈور پھرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد متاثر ہوئے ہیں۔