صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا پیکج تیار

صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا پیکج تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب کو واش پروگرام کے تحت بڑا پیکج دینے کا فیصلہ، 8 ارب کی لاگت سے شہر سمیت پنجاب بھر میں نکاسی آب و سیوریج کی بہتری کیلئے کام شروع کیا جائے گا، لاہور ڈویژن کے حصے میں 1 ارب جبکہ ننکانہ سکھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے 30 کروڑ دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پینے کے صاف پانی کی فراہمی و سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے پنجاب کو واش پروگرام کے تحت بڑا پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آٹھ ارب کی لاگت سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں نکاسی آب و سیوریج کی بہتری کے لیے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ منصوبے کے تحت ایک ارب کے فنڈز لاہور ڈیویژن پر خرچ کیے جائیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں 84 فیصد آبادی سیوریج سسٹم استعمال کررہی ہےبقیہ 14 فیصد کو بھی واش پروگرام کے تحت سیوریج کی سہولیات 2022 تک فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے کا مقصد پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ناقص سیوریج کا پانی گندا ہونے سے روکنا ہے، لاہور میں یو سی 229، 230، 231، 243، 249 اور پی پی 168 کے ملحقہ علاقوں میں 20 کروڑ کی لاگت سے صاف پانی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کی جائیگی۔

ننکانہ سکھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے 30 کروڑ دیے جائیں گے، واش منصوبے کے تحت 2022 تک منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔ دو سالوں میں پنجاب میں سیوریج کی بہتری کے لیے چھ ارب 77 کروڑ خرچ کیے جائیں گے۔ واش پروگرام کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک ارب سات کروڑ 40 لاکھ فراہم کیے جائیں گے۔