سٹی 42: اب واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی خود بھی اپنا اسٹیٹس لگاتی رہے گی جسے تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں گے۔واٹس ایپ کی نئی تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی ٹرولنگ کرنے لگے۔ ٹوئٹر پر مزے مزے کے تبصرے جاری ہیں۔
دنیا بھر میں دو ارب سے زائد موبائل فونز پر استعمال ہونے والی یہ میسیجنگ ایپ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث شدید تنقید کی زد پر ہے۔واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے ’اسٹیٹس‘ میں چار اسکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کا تخلیہ (پرائیویسی) واٹس ایپ کےلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامات پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہے۔
بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد، واٹس ایپ صارفین کا وہ اعتماد بحال کرنا ہے جو اس ادارے کی پرائیویسی پالیسی میں حالیہ اعلانیہ تبدیلیوں کے بعد بہت کم ہوگیا ہے۔
ٹوئٹر پر واٹس ایپ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔خدیجہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ مارک زکر برک نے آخر کار میرا نمبر حاصل کرہی لیا۔
So finally WhatsApp have WhatsApp ????#WhatsApp pic.twitter.com/gfb7KW8pjC
— Khadija (@Khadija75541845) January 28, 2021
ثمین آصف لکھی ہیں بھروسہ کانچ کے گلاس کی طرح ہے ایک بار ٹوٹ جائے تو پھر جڑ نہیں سکتا۔
Trust is Like a Glass Once Broken It can't Be fix????????#WhatsApp #WhatsappPrivacy pic.twitter.com/I1vGunZprN
— Sameen asif (@Drsameen1) January 28, 2021
ثنا لکھتی ہیں کہ یہ سوشل میڈیا کی طاقت ہی ہے جس نے واپس ایپ کی عقل ٹھکانے لگادی ۔
Power of social media forced whatsapp to update their Status ????????#WhatsApp pic.twitter.com/NYGEdAtiTq
— Sana (@_santistic) January 28, 2021
یاد رہے اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo نے بتایا کہ واٹس ایپ بیٹا میں ویب ورژن میں کال کا فیچر مزید صارفین کو دستیاب ہے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے اور اسی وجہ سے یہ تمام صارفین کو ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں دستیاب نہیں۔تاہم اس نئی پیشرفت سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فیچر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یہ فیچر ان صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کے ویب ورژن کو زیادہ استعمال کرتے ہیں۔اس سے قبل اکتوبر 2020 میں اس حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تھی۔اس وقت WABetaInfo نے واٹس ایپ ویب میں وائس اور ویڈیو کالنگ کے آپشن کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جو حالیہ اسکرین شاٹ سے ملتے جلتے تھے۔اس فیچر میں جب واٹس ایپ ویب پر کال کی جائے گی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس پر یوزر نیم، پروفائل کی تصویر اور کال، ویڈیو/آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے۔