(جنید ریاض) سرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن نے وزیر اعظم پاکستان سے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یکساں نصاب کے تحت پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کا سنگل کتاب کا فارمولہ مسترد، سرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء کا کہنا ہے کہ وہ سنگل بک پر وزیراعظم کے نوٹس لینے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع کیا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے بڑ ے اور چھوٹے شہروں میں اسکول بلا تعطل یعنی ہفتے میں 6 دن کھلنے چاہیے۔ وزیراعظم کا یکساں نظام تعلیم کا ویژن خوش آئند ہے۔میاں رضاء نے مزید کہا کہ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ سنگل بک کے تحت وزیراعظم کا مشن ناکام بنانا چاہتا ہے، یکم اپریل سے نصاب کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔نئے تعلیمی سیشن میں تاخیر سے طلبہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔