محکمہ خزانہ پنجاب میں 50 اسامیاں خالی ،انتظامی معاملات متاثر

 محکمہ خزانہ پنجاب میں 50 اسامیاں خالی ،انتظامی معاملات متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ میں سیکرٹری سمیت 50 اسامیاں خالی ہیں۔ جونیئر رینک کی اسامیاں خالی ہونے سے محکمہ خزانہ کے انتظامیہ معاملات متاثر ہونے لگے۔


محکمہ خزانہ پنجاب میں سیکرٹری سمیت 50 اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جونیئر رینک کی اسامیاں خالی ہونے سے محکمہ خزانہ کے انتظامی معاملات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق محکمے میں سیکشن افسران کی 23 اسامیاں خالی ہیں، جبکہ ڈائریکٹر کی ایک اور اسسٹنٹ کی 25 اسامیوں پر بھی تعیناتیاں نہیں ہوسکیں۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ خالی اسامیوں پر تعیناتیاں کی جائیں تاکہ انتظامی معاملات میں تیزی لا کر گورننس کو مزید بہتر کیا جا سکے۔

دوسری جانب مائینگ کیڈاسٹر سسٹم کی عوام تک رسائی اب دور نہیں، محکمہ معدنیات پنجاب نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب فیصلہ کن قدم بڑھا دیا،سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری سمیعہ سلیم کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں مائیننگ کیڈاسٹر سسٹم کی تیاری کےطریقہ کار حوالےسےڈائریکٹوریٹ جنرل مائینز اینڈ منرلز نے جی آئی ٹیم سے مشاورت کی۔ سمیعہ سلیم نے ٹیم کو ہدایت کی کہ معدنیات اور لیزز سےمتعلقہ معلومات کی عام عوام تک رسائی  کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 15 فروری تک پورٹل کےاشاعت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سمیعہ سلیم کا کہنا تھا کہ تربیتی  طریقہ کار اور  معلومات کے حصول کے متعلق ٹائم لائن طے کی جائے، ہرسرگرمی پر ہونیوالی پیشرفت کی نگرانی کیلئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کی جاۓ گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer