میٹروپولیٹن کا دس سال بعد فلنگ اسٹیشنز کی نیلامی کا فیصلہ

میٹروپولیٹن کا دس سال بعد فلنگ اسٹیشنز کی نیلامی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دس سال بعد آؤٹ فال روڈ اور فیروزپور روڈ کے فلنگ اسٹیشنز کو نیلام کرنے کا خیال آہی گیا، دونوں فلنگ اسٹیشنز کی نیلامی سے آٹھ سے دس کروڑ ریونیو ملے گا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے دس سال بعد دو فلنگ اسٹیشنز نیلام کرنے کی تیاری کرلی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فیروزپور روڈ اور آؤٹ فال روڈ کے دو پٹرول پمپس کی دس سال کے لیے نیلامی 18 فروری کو ہوگی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دونوں فلنگ اسٹیشنز کی نیلامی سے 8 سے دس 10 کروڑ ریونیو ملے گا۔

چلڈرن ہسپتال فیروز پور روڈ کے پیٹرول پمپ کی ریزرو پرائس 90 لاکھ سالانہ رکھی گئی۔ چلڈرن ہسپتال فیروزپور روڈ کے پیٹرول اسٹیشن کی ریزرو پرائس برائے نیلامی 3 کروڑ 18 لاکھ سالانہ ہوگی۔

آؤٹ فال روڈ کے پیٹرول پمپ کی ریزرو پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ سالانہ رکھی جائے گی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن دونوں پیٹرول اسٹیشنز کو اپنی مدد آپ کے تحت آپریٹ کرتی تھی۔