( شہباز علی ) پاکستان سپرلیگ پانچویں ایڈیشن کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا، کرکٹر حسن علی کے بھنگڑے نے تقریب میں سماں باندھ دیا۔
جس کا سب کو تھا انتظار وہ شاہکار آگیا، پی ایس ایل فائیو کا اینتھم '' تیار ہیں'' ریلیز کردیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، بورڈ آفیشلز، کرکٹرز اور شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تیار ہیں ترانے کے گائیک علی عظمت، عارف لوہار، ہارون اور عاصم کا کہنا گھا کہ اس ترانے میں سب نے بڑی محنت کی ہے اور یہ ترانہ پورے پاکستان کی نمائندگی ہے۔
تقریب میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کہتے ہیں حقیقی معنوں میں پی ایس ایل اب شروع ہورہی ہے کیونکہ اب اپنے لوگوں میں لیگ ہورہی ہے اور یہ ترانہ باقی ترانوں سے اچھا ہے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی نے عاصم کے ساتھ بھنگڑا ڈال کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
“Tayyar Hain”
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2020
& this is how our cricket mela begins with the sound of #HBLPSLV anthem
#TayyarHain ????
Full Video: https://t.co/6tlftyjJdX pic.twitter.com/HMU0OFi48J