( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا، منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسو روپے کی کمی دیکھی گی۔ خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
صرافہ بازاروں اور مارکیٹ میں منگل کے روز سونا بالاآخر سستا ہوا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا اکیانوے ہزار تین سو روپے کا ہوگیا اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا تراسی ہزار چھ سو اکیانوے روپے کا ہوگیا ہے۔
صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے تاحال سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور اسی وجہ سے سونے کی تجارت سست روی کا شکار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دوسالوں میں سونا بیس ہزار روپے فی تولہ تک مہنگا ہوا اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نکل گیا، اب شہری شادیوں میں سونے کے زیورات کی بجائے مصنوعی جیولری کی خریداری کیجانب زیادہ مائل ہیں۔