ایڈیشنل کمشنر کی زیر صدارت سیف سٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

ایڈیشنل کمشنر کی زیر صدارت سیف سٹی کے حوالے سے اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درنایاب ) ایڈیشنل کمشنر لاہور طارق قریشی کی زیر صدارت سیف سٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا، ترقیاتی کاموں سے سیف سٹی اتھارٹی کی کیبلز کو نقصان پہنچنے کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیف سٹی اتھارٹی کے افسران، ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے افسران نے بتایا کہ کیبلز میں خلل کو سکیورٹی کے حوالے سے فوری مرمت کرانا ضروری ہوتا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ کیبلز کی تنصیب کی مقررہ گہرائی کو چیک کرایا جائے گا۔ ایڈیشنل کمشنر لاہور کو بتایا گیا کہ ایک پوائنٹ ٹوٹنے سے کئی میٹر کیبل تبدیل ہوتی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی نے ہدایت کی کہ نیسپاک ٹیم متعلقہ محکمے کے ہمراہ نقصان کا کلیم چیک کریگی۔

ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹر کے دیگر محکموں سے حاصل این او سیز کو بھی چیک کیا جائے۔ نقصان کے اخراجات ہیں، غفلت کا تعین ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکموں کے درمیان منظم رابطہ سے نقصانات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔