کرونا وائرس سے بچاؤ کا انتہائی اہم اسلامی نسخہ

کرونا وائرس سے بچاؤ کا انتہائی اہم اسلامی نسخہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)پاکستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے عوام خوف میں مبتلا ہے، علماء کرام نے احادیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روشنی میں موذی مرض سے بچاؤ کے طریقہ کار سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق  کرونا وائرس نے جہاں عالمی برادری کو خوف میں مبتلا کردیا ہے وہیں پر پاکستان میں بھی مشتبہ کیسزسامنے آنے پر ہنگامی صورتحال نظرآ رہی ہے،حکومتی سطح پراحتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی جا رہی ہیں تاہم جامعہ نعیمیہ کےمہتمم اعلیٰ اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بتایا کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث پرعمل پیرا ہوکرہی موذی امراض سے بچاجاسکتا ہے۔
علماء کرام نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، اس لئے دن میں پانچ وقت وضو کرنے سے بھی ایسی بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے، کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے حکومت کیساتھ ساتھ شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ موذی مرض کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer