ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کی سابق نامور گلوکارہ، ادکارہ اور میزبان رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کی تصاویر پوسٹ کیں۔رابی نے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئےلکھا کہ میں اپنے عمرے کے بارے میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں  کیونکہ میں سمجھتی ہوں یہ وہ چیز ہے جس پر مجھے فخر ہے، میں نے اپنی ساری انا اور خودپسندی کو ایک طرف رکھا اور مکہ چلی آئی، اس سے زیادہ خوشی کی بات میرے لئے اور کوئی نہیں۔ 

ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ میں مصور ہوں،  پینٹنگ بھی کرتی ہوں اور فوٹوگرافی بھی لیکن میں نے دنیا میں اس سے خوبصورت کوئی اور جگہ نہیں دیکھی۔ انہوں نے لکھا میں یہاں پر اللہ کی مہمان ہوں، مجھے وہ ہر جگہ نظر آتا ہے، مجھے نہ میرے گھر والے یاد آتے ہیں نہ گھر اور تصویریں، بس مجھے وہ یاد رہتا ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کرلی تھی۔ 


 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔