(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نےپنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کیلئے1ارب 79کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، جاری ہونیوالے فنڈز یونیورسٹیز کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کیلئے13کروڑ 36لاکھ روپے ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کیلئے15کروڑ 52لاکھ ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کیلئے91لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کیلئے38کروڑ 85لاکھ ،ویٹرنری سائنسز یونیورسٹی کیلئے2کروڑ 85لاکھ اور پنجاب تیانجن یونیورسٹی کیلئے 29کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں،یونیورسٹی آف سرگودھا کیلئے7کروڑ 83لاکھ ، یونیورسٹی آف گجرات کیلئے 7 کروڑ 4لاکھ ، فیصل آباد یونیورسٹی کیلئے1کروڑ 25لاکھ اورویمن یونیورسٹی بہاولپور کیلئے11کروڑ 26لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔
ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کیلئے 7 کروڑ 5 لاکھ ، ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے 14 کروڑ 54لاکھ ، ویمن یونیورسٹی ملتان کیلئے 14 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان کیلئے15کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔