(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نےصوبے کے 11 پولیس افسران کو گریڈ20اور21میں ترقی دے دی۔ ترقی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق احمد حسان جہانگیراورڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے جبکہ گریڈ اکیس میں ترقی پانے والے دیگر افسران میں ڈی آئی جی احسان طفیل،ڈی آئی جی طارق نوازملک ، ڈی آئی جی شیخ محمد عمر،ڈی آئی جی فیاض احمد اورڈی آئی جی عبدالخالق شامل ہیں. پنجاب حکومت نے احمد ناصر ورک ، محمد کاشف ،محبوب رشید میاں اور حسن اللہ خان کو بھی ڈی آئی جی کےعہدے پرترقی دے دی ہے۔