ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب/فاران یامین) لاہور میں گزشتہ روز سے جاری بارش سے جاتی سردی واپس لوٹ آئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کل سے  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے،  ٹاؤن شپ ،کوٹ لکھپت ،جوہرٹاؤن ،گرین ٹاؤن ،چونگی امرسدھو،فیروزپورروڈ،کلمہ چوک  اورمسلم ٹاؤن کی سڑکیں بارش سے جل تھل ہوگئیں، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق لاہور شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے، شہر میں ہوا 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔

واسا کے بارشی ریکارڈ کے مطابق جیل روڈ پر چھ ملی میٹر، ائیر پورٹ سات اعزاریہ چھ ملی میٹر، گلبرگ میں چھ اعشاریہ ایک ملی میٹر، لکشمی چوک میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اپر مال سات اور تاجپورہ میں اعشاریہ ایک ملی میٹر، مغلپورہ میں چھ اعشاریہ پانچ ملی میٹر، نشتر ٹاؤن چھ اور چوک ناخدا میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک  جاری رہے گا، تاہم تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، کل مطلع صاف ہو جائے گا،بدھ  کی رات کو دھند پڑنے کا امکان ہے، شہر میں داخل ہونیوالی مغربی ہوائیں بارش کا سبب بنی ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز  بارش سےٹرپ ہونیوالےفیڈرزسےتاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کی وجہ سےسکولز اور دفاتر جانیوالوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Sughra Afzal

Content Writer