(علی رضا) لاہور جسے باغوں کا شہر کہا جاتا ہے، کوڑے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ، ان سے اٹھنے والی بدبو اور بیماریوں سے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
باغبانپورہ آخری منٹ سٹاپ کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے علاقے میں بدبو پھیل رہی ہے اور بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں ، کئی بار انتظامیہ کی توجہ مسائل کی جانب کرائی ہے لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔اہل علاقہ نے انتظامیہ سے ایک مرتبہ پھر مسائل کے حل کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔
ایسی صورتحال شہر کے مختلف علاقوں میں بھی ہے۔ انتظامیہ کو چاہیئے کہ گنجان آباد علاقوں سے کوڑا کرکٹ کو اٹھا کر مناسب جگہ پر ٹھکانا لگائے، تاکہ شہری اس کچرے سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔