ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سپورٹس بورڈ کےفنڈز واپس لے لیے

 پنجاب حکومت نے سپورٹس بورڈ کےفنڈز واپس لے لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب سپورٹس بورڈ کے سیونگ اکاؤنٹ میں7 سال سے رکھے گئے 1 ارب 7 کروڑ روپے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے بینک میں پڑے سپورٹس بورڈ کےفنڈز واپس لے لیے، حکومت نے سپورٹس بورڈ کے اکاؤنٹ سے فنڈز نکال کر دیگر منصوبوں پر خرچ کرنے کی منظوری دے دی۔

سات سال سےسپورٹس بورڈ کے اکاؤنٹ میں1 ارب 7 کروڑ روپے ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس پر حکومت نے سپورٹس بورڈ کے اکاؤنٹ سے فنڈز نکال کر دیگر منصوبوں پر خرچ کرنے کی منظوری دے دی ہے، سابق دورحکومت میں سپورٹس بورڈ کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز دیئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسکیموں کو مکمل نہ کیا گیا اور فنڈز سرکاری اکاؤنٹس سے نکال کر سیونگ اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے تھے، محکمہ خزانہ پنجاب نے سپورٹس بورڈ کے اکاؤنٹس میں پڑے فنڈز کا نوٹس لے لیا تھا، اب مذکورہ فنڈز میں سے31 کروڑ81 لاکھ روپے ٹھیکداروں کی واجب الادا رقم کی مد میں دیئے جائیں گے جبکہ دیگرفنڈز میں سے75 کروڑ 66 لاکھ روپے سپورٹس بورڈ کی ترقیاتی اسکیموں کو دیئےجائیں گے،  فنڈز تحصیل سپورٹس کمپلیکس، نشتر سپورٹس کمپلیکس، سکواش، باکسنگ ارینا اور سکیورٹی پر خرچ کیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer