سانحہ ساہیوال، مقتولین کے اہلخانہ کو اسلام آباد کس نے بلایا؟ آڈیو منظر عام پر آگئی

سانحہ ساہیوال، مقتولین کے اہلخانہ کو اسلام آباد کس نے بلایا؟ آڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سانحہ ساہیوال میں جان سے جانے والے چار افراد کے ورثا کو اسلام آباد لے جانے کا معاملہ، سٹی فورٹی ٹو نے ایس ایچ او اور ذیشان کے بھائی احتشام کی آڈیو حاصل کر لی۔

سانحہ ساہیوال، مقتولین کے اہل خانہ کو اسلام آباد کس نے بلایا، آڈیو سامنے آگئی، پولیس متاثرین کے اہلخانہ کو اسلام آباد میں خوار کرنے کے بعد مکر گئی، ایس ایچ او کوٹ لکھپت اور احتشام کے درمیان باتیں منظر عام پر آ گئیں ہیں۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت کے گن مین نے ذیشان کے بھائی کے ساتھ فون پر بات کرائی، آڈیو کال کے مطابق احتشام نے اپنے والد کو صدر، چیئرمین سینیٹ سے بات کرانے کا کہتا ہے، ساتھ ہی ایس ایچ او اپنی گاڑی پر اسلام آباد لیکر جانے کا بھی کہتا ہے۔ احتشام گھر والوں سے پوچھنے کا کہتا ہے تو ایس ایچ او فائدے کی بات بھی کرتا ہے۔

اسلام آباد میں سارا دن اور رات دونوں خاندانوں کو سڑکوں پر خوار کرایا گیا، پولیس کو ملاقات کے لیے کس نے حکم دیا پولیس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ آڈیو میں واضع ہے کہ ایس ایچ او کوٹ لکھپت فون کرکے جانے کا کہتا ہے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین بچے بھی زخمی ہوئے۔