(رضوان نقوی) ایف بی آر نے بیش قیمت گاڑیاں اور پوش علاقوں میں پلاٹس خریدنے والے مختلف محکموں کےایک سو چھیاسی ملازمین کونوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق محکمہ انہار، پنجاب یونیورسٹی، پی ٹی سی ایل، محکمہ صحت، ایجوکیشن اور واپڈا کے ایک سو چھیاسی ملازمین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں- ایف بی آر ذرائع کے مطابق سال 2017 میں بیش قیمت گاڑیوں اور پراپرٹی کی رجسٹریشن کی تفصیلات حاصل کر کے گوشواروں میں گاڑیاں اور پلاٹس ظاہر نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کیا گیا ہے-
ایف بی آر نے سرکاری ملازمین کو پراپرٹی اور گاڑیاں خریدنے کیلئے سورس آف انویسٹمنٹ بتانے کیلئے 4 فروری تک مہلت دی ہے۔