ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں اقرباء پروری کا انکشاف

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں اقرباء پروری کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)  ڈاکٹر نجمہ نجم کو بطور ایڈوائزر تعینات کر کے یونیورسٹی کے چھ شعبہ جات کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔ ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن نے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی میں اقرباء پروری کا انکشاف ہوا ہے، ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن نے ایڈوائزر کو چھ شعبہ جات کا چیئرمین لگا دیا ہے، یونیورسٹی کے چھ شعبہ جات کے اساتذہ و ملازمین کو ڈاکٹر نجمہ نجم کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

ان شعبہ جات میں ماس کیمونیکیشن،  سائیکالوجی، اسلامیات، سوسیالوجی،  اردو اور مطالعہ پاکستان شامل ہیں، ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ مضامین کے اساتذہ اپنی چھٹیوں، کانفرنسز میں شرکت کے لیے این او سی، حاضری، اور دیگر معاملات ڈاکٹر نجمہ نجم سے حاصل کرنے کے پاپند ہوں گے۔

 ڈاکٹر نجمہ نجم کو ایڈوائزر کے عہدے پر کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے، واضح رہے کہ ڈاکٹر نجمہ نجم پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بورڈ کی ممبر ہیں اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی وائس چانسلر بھی رہ چکی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer