پنجاب اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے پر چودھری نثار کیخلاف کیس کی سماعت

پنجاب اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے پر چودھری نثار کیخلاف کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) لاہور ہائیکورٹ میں چودھری نثار کی جانب پنجاب اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست گزار کو اسمبلی رولز درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نمائندوں کاحلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی قانون کے خلاف ہے اور حلف نہ اُٹھانا آرٹیکل 2 اے 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار وکیل نے مزید بتایا کہ چودھری نثار نے نشست جیتنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں لیا اور حلف نہ اٹھا کر ووٹرز کی تذلیل کی ہے، پنجاب اسمبلی میں چودھری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہوچکا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت چودھری نثار کی کامیابی کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستگزار کو اسمبلی رولز درخواست کے ساتھ لگانے  کی ہدایت کر دی۔