ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنکاروں کیلئے اچھی خبر، علاج معالجہ کرانا آسان ہوگیا

فنکاروں کیلئے اچھی خبر، علاج معالجہ کرانا آسان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) فنکاروں کی فلاح و بہبود کی طرف حکومت پنجاب کا اہم قدم، 4 لاکھ مالیت کے آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ دئیے جائیں گے۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت نے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہیلتھ انشورنس فارم جاری کردیئے ہیں، فنکاروں کی 11 کیٹگریز کو ہیلتھ انشورنس سکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فلم، ٹی وی، ریڈیو، تھیٹر، میوزک، ڈانس، کہانی نویس، مصوری، خطاطی، مجسمہ سازی اور تکنیک کار بھی ہیلتھ انشورنس سکیم کی کیٹگری میں شامل ہیں۔

ہیلتھ انشورنس کارڈ پر 8 بیماریوں کاعلاج کرایا جاسکےگا، ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے والے فنکار کے لئے 10 سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ عمر کی حد بھی کم سے کم 30 سال مقرر کی گئی ہے۔

فنکار ہیلتھ کارڈ پر جگر، ہیپاٹائٹس، گردوں، دل کے تمام امراض، زچگی، گیسٹرو اور کینسر جیسے موذی مرض کا علاج کراسکیں گے۔