(سٹی42) پنجاب میں وزراء کے ماتحت محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی، وزراء کے ماتحت محکموں نے ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں کیا کارکردگی دکھائی؟ سٹی42نے وزراء کے ماتحت اداروں کی ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں کارکردگی رپورٹ حاصل کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزراء کے ماتحت محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی،20 سے زائد وزراءکے ماتحت محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ماتحت محکمہ صحت کی کارکردگی 33فیصد ، صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کے ماتحت بلدیات کی کارکردگی 21 فیصد رہی، صوبائی وزیر انسانی حقوق اور اقلیت امور اعجاز مسیح کے محکمے کی کارکردگی صفر ،صوبائی وزیر اوقاف اینڈ مذہبی امور پیر سعید الحسن کے ماتحت محکمے کی صفر کارکردگی رہی ، جبکہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ماتحت محکمہ انڈسٹری اینڈ کامرس کی کارکردگی 19 فیصد رہی۔
صوبائی وزیرویمن ڈویلپمنٹ آشفا ریاض کے ماتحت محکمے کی کارکردگی22فیصد ، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن محمد اخلاق کی کے محکمے کی کارکردگی 27، صوبائی وزیرلیبر اینڈ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ انصر مجید خان نیاز ی کے محکمے کی کارکردگی 28 ،صوبائی وزیر سیاحت یاسر ہمایوں کے محکمے کی کارکردگی 31 ، صوبائی وزیر سوشل ویلفییر اینڈ بیت المال محمد اجمل کے محکمے کی کارکردگی 37فیصد رہی۔
اسی طرح صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری کے محکمے کی کارکردگی 38،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوھرری کے محکمے کی کارکردگی 39 ،صوبائی وزیر جنگلات وائلڈ لائف اینڈفشریز کی کارکردگی49 اورصوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز حافظ عمار یاسر کے ماتحت محکمے کی کارکردگی 17 فیصد رہی ، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے محکمے کی کارکردگی 10 فیصد رہی۔
ذرائع کا کہناتھاکہ پنجاب میں ٹاپ 10 صوبائی محکموں کی بہتر کارکردگی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کحچی ، ڈاکٹر مراد راس ، میاں محمود الرشید ، سردار آصف نکئی ، ملک نعمان لنگڑیال ، سردار حیسن درشیک ، صوبائی وزیر لٹریسی راجا راشد حفیظ ، صوبائی وزیر کھیل محمد تیمور خان ، اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن کے ماتحت محکمے شامل ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کے تمام صوبائی محکموں کے لیے238 ارب مختص تھے ،14 کھرب کا بجٹ صوبائی محکموں کو جاری کیا جس میں91 ارب استعمال ہوئے ۔