ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ،تین اضلاع کیلئےفارم جاری

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ،تین اضلاع کیلئےفارم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پنجاب فیز ون کے تین اضلاع کے لیے فارم جاری کردیا،پرانا نادرا کی جانب سے جاری ہونے والا فارم منسوخ کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد میں گھروں کی الاٹمنٹ کے لیے فارم جاری کیا گیا،پرانا نادرا کی جانب سے جاری ہونے والا فارم منسوخ کر دیا گیا، نیا فارم پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا)  کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، درخواست فارم بنک آف پنجاب کی متعلقہ ضلع کی تمام برانچوں سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے، تینوں اضلاع کےلیےعلیحدہ علیحدہ فارم جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناتھاکہ علیحدہ فارم جاری کرنے  کےمقصد سے درخواستوں کی تعداد کا تعین ہوسکے، فارم درخواست جمع کروانے کے لیے فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی، درخواست فارم میں مکان کی تخمینہ قیمت اور ادائیگی کا شیڈول بھی درج ہے، مکان کی تخمینہ لاگت میں سوئی گیس چارجز کو شامل نہیں کیا گیا،پراجیکٹ میں معذور یا شہید سرکاری ملازمین، پولیس ملازمین، فوجی ملازمین اور عام معذور افراد کے لیے کوٹہ رکھا گیا ہے۔

درخواست فارم کے ذریعے اقرار نامہ جمع کروانا ہوگا کہ درخواست گزار کسی مکان کا مالک نہیں ہے،  درخواست جمع کروانے کے ساتھ 250 روپے پراسیسنگ فیس(ناقابل واپسی) جمع کروانا ہوگی، درخواست گزار 10 ہزار روپے ٹوکن منی درخواست کے ساتھ بنک آف پنجاب میں جمع کروائے گا۔

 کامیاب نہ ہونے والے درخواست گزار قرعہ اندازی کے 15 روز بعد ٹوکن منی بنک سے واپس لے سکیں گے، قرعہ اندازی میں کامیابی کی صورت میں 20  فیصد ڈاؤن پیمنٹ 20روز میں بنک میں ادا کرنا ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer