ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبے کے 8 مختلف ہسپتالوں کے 20 آپریشن تھیٹرز میں سرجری کی سہولت معطل

صوبے کے 8 مختلف ہسپتالوں کے 20 آپریشن تھیٹرز میں سرجری کی سہولت معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے کے آٹھ مختلف ہسپتالوں کے بیس آپریشن تھیٹرز میں سرجری کی سہولت معطل کر دی۔ لاہور کے پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا بھی ایک آپریشن تھیر بند کر دیا گیا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے انسپکشن کے دوران آٹھ ہسپتالوں کے20آپریشن تھیٹرز صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات اور جراثیم سے پاک نا ہونے پرسرجری کی سہولیات کیلئے معطل کردیئے۔ 18ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ بند کیے گئے آپریشن تھیٹرز میں فضل الہی چٹھہ ہسپتال فیصل آباد، ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور اورپنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہورکے ایک ایک، گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ کے دو، سید میڈیکل کمپلیکس سیالکوٹ اور ساحل ہسپتال فیصل آبادکے تین تین، حلیمہ ہسپتال ملتان کے چار اور ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے پانچ آپریشن تھیٹرزمیں تمام اقسام کی سر جری روک دی گئی ہے۔

ان ہسپتالوں کوپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے یہ حکم بھی دیاہے کہ ان تمام تھیٹرزمیں صفائی کے انتظامات معیار کے مطابق یقینی بنائے جائیں۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو لیبارٹری رپورٹ بھی بھجوائی جائے۔