سٹی42: پیپلز پارٹی لاہورکے صدر عزیز الرحمان کی زیر صدارت لیبر ونگ اور ضلعی صدور کا اجلاس، کارکنوں کو جلسے کی تیاریاں تیز کرنے ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق: پیپلز پارٹی لاہورکے صدر عزیز الرحمان کی زیر صدارت لیبر ونگ اور ضلعی صدور کا اجلاس ہوا۔ پی پی پی نے5فروری کو بڑااکٹھ کرنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پیپلز پارٹی 5 فروری کو موچی گیٹ میں جلسہ کرے گی۔ سنگھ پورہ پارٹی آفس میں ہونے والے اجلاس میں ضلعی صدر شاہد عباس، میاں فیضان، شہباز ندیم خان، ذوالفقار خان، زاہد شاہ، مخدوم ضیغم سمیت دیگر نے شرکت کی۔