ابوبکرارشد:وائس چیئرمین یونین کونسل25 چوہدری ندیم سرور کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہبازاحمد سمیت عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شادباغ جرار گارڈنز میں منعقدہ محفل میلاد میں چیئرمین یوسی25چوہدری شاہنواز، ایڈووکیٹ یاسر بشیر،چوہدری فیض رسول، محمد اسلم جلال ، شعیب ملک ، جمیل احمد اور شیخ شاہد سمیت عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نامور ثنا خواں سید مقدس کاظمی اور شہباز احمد کمال نے بارگائے رسالت محمد مصفطیﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محفل میلاد کے اختتام پرملکی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔