زاہدچوہدری: شہر میں سوائن فلو کا خطرہ بدستور موجود، جناح ہسپتال کے ڈاکٹر سمیت دو افراد کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کی علامات کے ساتھ آنے والے9مریض داخل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے ڈاکٹر اویس کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق پرائیویٹ لیبارٹری سے کی گئی۔ ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض بھی سوائن فلو میں مبتلا پایا گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران سوائن فلو کی علامات کے ساتھ 9 شہری مختلف ہسپتالوں میں داخل کر لئے گئے۔ جن میں ڈاکٹرز ہسپتال میں 6 ، میو ہسپتال ، گلاب دیوی اور مسعود ہسپتال میں ایک ایک مریض داخل کیا گیا۔
شہرکے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر سوائن فلو کی علامات کے حامل24مریض بدستور زیر علاج ہیں۔