ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"جیل بھرو" تحریک، روزانہ 100 کارکنان گرفتاریاں دینگے: ڈاکٹراشرف آصف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان ظہیر: چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی "جیل بھرو" تحریک کے سلسلے میں سرگرم، ڈاکٹراشرف آصف جلالی کہتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر 100 کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

 تفصیلات کےمطابق سیکرٹریٹ سے چیئرنگ کراس روانگی کے وقت اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حکومت نے فیص آباد دھرنے میں ہمارے مطالبات منظورکرلیے تھے، لیکن ابھی تک ان مطالبات پر عمل در آمد نہیں کرایا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نےانکےمطالبات پر عمل درآمد نہ کیا تو گرفتاریوں کا سلسلہ ملک بھر میں شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کراچی اور اسلام آباد پریس کلب کے باہر کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔