فاونٹین ہاوس: جنون آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام آن لائن جاب ٹریننگ پروگرام

فاونٹین ہاوس: جنون آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام آن لائن جاب ٹریننگ پروگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شارخ ندیم: جنون آرٹ سوسائٹی فار پرسنز ود ڈسبیلٹی کے زیر اہتمام آن لائن جاب ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ 50 سے زائد معذور افراد نے شرکت کی۔ڈاکٹر خالد جمیل نے کہا کہ معذور افراد کے لیے سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہوتا ہے۔

فاونٹین ہاوس میں ہونے والے ٹریننگ پروگرام میں ڈاکٹر خالد جمیل اور ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ٹریننگ سیشن میں معذور افراد کو گھر بیٹھے پیسے کمانے کے طریقے بتائے گئے۔ ڈاکٹر خالد جمیل نے کہا کہ معذور افراد کے لیے سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لیے اس طرح کے سیشنز بہت ضروری ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے روزگار حاصل کر سکیں۔