وقار گھمن: نوازشریف ہاکی اسٹیڈیم میں ونفیلڈ سکول سسٹم کے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد، طالب علموں کی کھیل کے میدان میں شاندارپرفارمنس دیکھ کر والدین خوب محظوظ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ونفیلڈ سکول سسٹم ٹاؤن شپ کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس گالا میں طالب علموں سمیت والدین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ سپورٹس گالا میں ننھے بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ طلباو طالبات کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالا کا انتظارسارا سال رہتا ہے۔ پڑھائی کے ساتھ ایسی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئیں۔
والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کی کامیابی دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ سپورٹس گالا میں چیئرمین یونین کونسل 232محمداجمل ہاشمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔