ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صحافی حامد میر نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو اہم مشورہ دیدیا

سینئر صحافی حامد میر نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو اہم مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے پاس اگر زینب کے قاتل عمران کے بنک اکائونٹس کے ثبوت نہیں ہیں تو انہیں معافی مانگ لینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ انہوں نے کاشف عباسی اور عارف حمید بھٹی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو راضی کرنے کی کوشش کی کہ اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو وہ معافی مانگ لیں۔

تفصیل جاننے کیلئے یہ خبر پڑھیں: زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے صحافی کے الزامات پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

حامد میر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے متعدد مرتبہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو بلایا مگر وہ ثبوت دینے میں ناکام رہے۔ حامد میر کہتے ہیں کہ اگر اس خبر پر شاہد مسعود کو سزا ہوئی تو صحافیوں کو سزا دینے کی روایت بن جائے گی۔