(فاران یامین) ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی بھی محفوظ بسنت منانے کے حامی نکلے، کہتے ہیں لاہوری ہو اور بسنت کا شوقین نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا۔
ڈپٹی میئر نذیرخان سواتی نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کے بغیر لاہور اجڑا لگ رہا ہے۔ لاہوریوں کی پہچان بسنت بن گئی تھی۔ کچھ انا پرست لوگوں کی وجہ سے بسنت پر پابندی نے لاہوریوں سے ان کی خوشیاں چھین لیں ہیں یہ انا پرست لوگ اپنی تسکین کے لیے قاتل ڈور استعمال کرتے تھے۔