(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ افسران کے لئے خوشخبری، عدالت عالیہ نے گریڈ اٹھارہ سے بیس کے عہدوں کو اپ گریڈ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ افسران کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے بارے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 24 اسسٹنٹ رجسٹرار، 13 ڈپٹی رجسٹرار اور 8 ایڈیشنل رجسٹرارز کو اگلے عہدوں میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی ہے۔ گریڈ بیس سے اکیس میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرارز کے عہدوں پر اپ گریڈ ہونے والوں میں محمد شاہد حسین، محمد ناصر، صائمہ مشتاق، محمد اکرم، سید شبیر حسین شاہ، محمد سرور، عبدالحفیظ اور محمد اصغر شامل ہیں ۔ گریڈ بیس میں سینئر ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر اپ گریڈ ہونے والوں میں رائے ظہور حسین کھرل، محمد عارف ملک، علی زمان، ارشد محمود بیگ، عابد حسین بخاری، ریاض حسین شاہد، شیخ محمد ندیم، میاں اشفاق احمد، جانسن برناڈ، مسعود احمد، شہباز احمد اور منصورالحق شامل ہیں۔
گریڈ انیس میں سینئر اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر اپ گریڈ ہونے والوں میں محمد نسیم شاہد، عابد علی چودھری، محمد زمان صابر، محمد ندیم، سید عامر علی شاہ، محمد شفیق، شاہد نصیر، ریاض احمد خان، حماد احمد، اظہر الحق، نور محمد، بشارت محمود، اشفاق احمد، اللہ دتہ خالد سمیت چوبیس اسسٹنٹ رجسٹرارز شامل ہیں۔